26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم...

بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 جنوری (اے پی پی):بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ منگل کے روز بلوچستان ہائی کورٹ میں عدالت عالیہ بلوچستان میں قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ،سینئرجج جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

عدالت عالیہ بلوچستان کے جج جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے جسٹس محمد اعجاز سواتی سے قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں عدالت عالیہ بلوچستان کے معزز ججز اور وکلا نے شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549145

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں