لاہور، بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے، ترجمان لیسکو

64
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔21جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ایکسئین گلبرگ محمد طاہر کی زیر نگرانی ایس ڈی او لبرٹی علیم مصطفی نےعملہ کے ہمراہ گلبرگ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ہدایت اللہ عرف بھولی جوس کارنر لبرٹی کے گھر پر بجلی چوری پکڑ لی ، ملزم ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم پہلے سے1,450,000 روپے کا نادہندہ ہے اور اس کا کنکشن منقطع ہے۔ایس ڈی او لبرٹی علیم مصطفی کے مطابق ملزم پہلے بھی متعدد بار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا ہے اور اس پر ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔ایس ڈی او لبرٹی علیم مصطفی نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تار قبضہ میں لی اور کنکشن منقطع کیا۔

ملزم کیخلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانہ میں رجسٹرڈ کروا دی گئی ہے اور محکمہ کی جانب سے ملزم کو جرمانہ بھی کیا جائے گا۔