34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںطبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانا ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد

طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانا ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالظاہر عمرانی ،ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ، ڈرگ انسپیکٹر ڈاکٹر اعجاز علی، خزانہ آفس سے امجد بہرانی اور ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی شریک تھے۔ اجلاس کے موقع پر نصیرآباد بھر کے تمام طبی مراکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی اور دیگر درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر ادویات فروخت کرنے والوں کے متعلق بھی تمام تفصیلات کو مرتب کریں تاکہ جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری موثر انداز میں کارروائی کی جائے جبکہ ضلع بھر کے تمام طبی مراکز میں ادویات کی فراہمی پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری سمیت دیگر امور پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے غیر حاضر عملے اور ڈاکٹرز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549220

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں