34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںانچارج ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی کا تربت بازار کا دورہ

انچارج ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی کا تربت بازار کا دورہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 جنوری (اے پی پی):ا سسٹنٹ کمشنر محمد جان کے احکامات کی روشنی میں انچارج ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی نیازاحمد بلوچ نے تربت بازار کا دورہ کیا جہاں پر گراں فروشوں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔انچارج نے صفائی ستھرائی اور نرخنامہ بھی چیک کیا اور تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ سرکاری نرخنامہ پر عملدرا مد یقینی بنائیں، اگر کوئی بھی گرانفروشی میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تجاوزات کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے ایپل کی کہ وہ سرکاری نرخ نامہ دکانوں میں دیکھ کر خریداری کریں ،اگر کسی دکاندار نے سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا تو فوراسرکاری نرخ نامے پر موجود فون نمبر پر اطلاع دیں۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے مرغی فروش،مصالجات، سبزی فروش،نان بائی کے دکانوں کو بھی چیک کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549224

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں