نارووال۔ 22 جنوری (اے پی پی):سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدشہبازنےکہاہےکہ ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی خصوصی ہدایت پرلوگوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے لیےمحکمہ کی ٹیمیں گھرگھرطبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنارہی ہیں،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرنارووال کی ہدایت پرسپیشل ایجوکیشن سنٹرنارووال میں میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمدطارق نےروزانہ کی بنیادپرکیمپ کی مانیٹرنگ کی۔محکمہ صحت کی طرف سےکیمپ انچارج عدنان گیلانی اورسپیشل ایجوکیشن سنٹرزکی طرف سے فوکل پرسن محمدیوسف اختر نے خصوصی بچوں کے مکمل ٹیسٹ کروانےکے لیے شب روز اپنی خدمات سرانجام دیں۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی ہدایت پر پانچ روزہ میڈیکل کیمپ میں شکرگڑھ اورظفروال کے ایک ایک جبکہ نارووال کے 2سنٹرزمیں مجموعی طورپرتقریبا400سے زائدخصوصی بچوں کے آنکھوں اورکانوں کامعائنے کے ساتھ ساتھ دیگر جسمانی ٹیسٹ کیےگئےاور خصوصی بچوں کومفت ادویات فراہم کی گئی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزڈپٹی کمشنرنارووال نے بھی دورہ کیااورمحکمہ صحت کی طرف سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹ اوربچوں کودی جانے والی ادویات کاجائزہ لیا اور کہا خصوصی افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ، انکی بہتری کیلئے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔