لاہور۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے فرنیچر مینوفیکچررز پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی فرنیچر مارکیٹوں میں پیدا ہونے والے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے ابھرتے ہوئے رجحانات بارے آگاہی حاصل کریں جن پر فرنیچر انڈسٹری کا نیا منظر نامہ تشکیل پا رہا ہے۔ بدھ کو مینوفیکچررز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے …
فرنیچر انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئے مارکیٹ رجحانات سے آگاہی ضروری ہے،میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
لاہور۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے فرنیچر مینوفیکچررز پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی فرنیچر مارکیٹوں میں پیدا ہونے والے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے ابھرتے ہوئے رجحانات بارے آگاہی حاصل کریں جن پر فرنیچر انڈسٹری کا نیا منظر نامہ تشکیل پا رہا ہے۔
بدھ کو مینوفیکچررز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے طرز زندگی کی وجہ سے خریداروں کی ترجیحات میں بنیادی تبدیلیاں فرنیچر مینوفیکچررز کے لیے نئے چیلنجز کا باعث ہیں لیکن اس سے نئے مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعت کے ان بدلتے ہوئے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے فرنیچر مینوفیکچررز اپنے کاروبار میں جدت لا کر ان تبدیلیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ کسی بھی دفتر میں فرنیچر ایک بنیادی عنصر ہوتا ہے جو نہ صرف ملازمین کو کام میں سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ پیشہ ورانہ مہارت میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں مسلسل اور تیز رفتار جدت کے لیے ڈیزائنرز کو ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور انہیں چاہیے کہ بدلتے ہوئے حالات اور تقاضوں سے عہدہ براہونے کے لیے تحقیق کا عمل مسلسل جاری رکھیں تاکہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق دیرپا حل اور سہولیات فراہم کر سکیں۔








