ساہیوال۔ 22 جنوری (اے پی پی):کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی زیر نگرانی شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری،صدر بازار، پاکپتن بازار اور وان بازار سے دوکانداروں نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنا شروع کردیں، تجاوزات کے خاتمہ سے خریداری کے لئے آنے والوں کے لئے آسانی ہوگی، انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء۔تفصیلات کے مطابق کمشنر / ایڈمنسٹریٹر شعیب اقبال سید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے
میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب دوکانداروں نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنا شروع کردی ہیں۔ اس سلسلہ میں انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء اور انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر خضر حیات انجم نے صدر بازار اوروان بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ سے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کے لئے آسانی ہوگی۔ انہوں نے دوکانداروں کے جانب سے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کے کام کو بھی سراہا