ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان کا ڈی آر سی کا دورہ، ممبران سے تعارفی میٹنگ کاانعقاد

73

بالاکوٹ۔ 23 جنوری (اے پی پی):ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان نے ڈی آر سی کا دورہ۔کیا۔ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان نے ڈی آر سی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور ڈی آر سی بالاکوٹ کی کاکردگی رپورٹ چیک کی ۔انہوں نے کارکردگی رپورٹ تسلی بخش قرار دی اورممبران کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ

ڈی آر سی ممبران جو صرف اللہ کی رضا کی خاطر اپنا قیمتی وقت نکال کے لوگوں کے درمیان صلح صفائی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں کسی جہاد سے کم نہیں۔یہ بات وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ممبران ڈی آر سی عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار بلاخوف ادا کریں۔ میرا ہر قسم کا تعاون ڈی آر سی کے ساتھ ہر وقت رہے گا۔