لاہور۔24جنوری (اے پی پی):الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد کی انتخابی عذرداری پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کی،جس میں انہوں نے لاہور کے حلقہ پی پی172 سے رکن پنجاب اسمبلی مصباح واجد کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے،دوران سماعت مصباح واجد کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست دی گئی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وکیل بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی،رانا مشہود نے عدالت سے استدعا کی کہ مصباح واجد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551024