28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیاب تکمیل...

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیاب تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی کی متعلقہ حکام کو ہدایت

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 24 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وچیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت گزشتہ روز آر ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بورڈ ممبران بیرسٹر دانیال چوہدری ایم این اے،ضیاء اللہ شاہ ایم پی اے،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میڈم نوشین،ایس او فنانس نعیم عصمت،چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر،سیکرٹری راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد فاروق،اے ڈی سی ایف اینڈ پی،اے ڈی سی جی،اے ڈی سی جی آراور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دیگرافسران شریک تھے۔

اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا گیاجس پر تفصیلی بات چیت کے بعد فیصلے کئے گئے۔ چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیاب تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،آؤٹ سورسنگ کے بعد صفائی ستھرائی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جائے۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو ایک صاف ستھرا ڈویژن بناناہے،ورکرز کی حاضری پر کڑی نگرانی رکھی جائے، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیا جائے۔ ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ ہمارا کام شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے،

- Advertisement -

صفائی معاملات پر شہریوں کی تجاویز اور آراء لیں،ہماری اولین ترجیح صفائی پر ان کا اطمینان ہے،اس حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیئے۔ سی ای او راناساجد صفدر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت آؤٹ سورسنگ کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور کنٹریکٹرز نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام شہری و دیہی علاقوں میں اپنا کام شروع کر دیا ہے،اس کام کی سخت نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیئے ہیں اور جلد ہی پورے راولپنڈی ڈویژن میں زیروویسٹ کا ہدف حاصل کر لیں گے، تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے، شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہےجس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551061

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں