راولپنڈی۔24جنوری (اے پی پی):سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی زیر نگرانی پاکستان سٹرائیک فورس کے پہلے مرحلے کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔ پی سی بی کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سٹرائیک فورس کے کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی۔ اسسٹنٹ کوچز ہمایوں فرحت اور کامران ساجد نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیئے ۔ دن کی شروعات فٹنس ٹریننگ سے کی گئی جبکہ …
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی زیر نگرانی پاکستان سٹرائیک فورس کے پہلے مرحلے کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔24جنوری (اے پی پی):سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی زیر نگرانی پاکستان سٹرائیک فورس کے پہلے مرحلے کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔ پی سی بی کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سٹرائیک فورس کے کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی۔ اسسٹنٹ کوچز ہمایوں فرحت اور کامران ساجد نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیئے ۔
دن کی شروعات فٹنس ٹریننگ سے کی گئی جبکہ تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان سٹرائیک فورس کے کوچز نے تمام کھلاڑیوں کو ون آن ون پاور ہٹنگ سیشن کروایا۔ واضح رہے کہ پاکستان سٹرائیک فورس کیمپ کا 28 روزہ دوسرا مرحلہ فروری میں منعقد ہو گا۔








