ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلر نعمان علی نے کہا ہے کہ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو جلد از جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نعمان علی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ہیٹرک کرنے کا اعزاز …
دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو جلدی آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، پاکستانی سپنر نعمان علی

مزید خبریں
ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلر نعمان علی نے کہا ہے کہ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو جلد از جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
نعمان علی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ہیٹرک کرنے کا اعزاز ملا،اس پچ پر ہمیں اندازہ تھا کہ وکٹیں جلدی گریں گی،ایک دن کے کھیل پر دو اننگز ختم ہو چکی ہیں،ایسی کنڈیشنز میں گزشتہ تین ٹیسٹ میچ جیتے ہیں،ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے بیٹرز پارٹنرشپ بنا گئے جو ہمارے لیے پریشان کن رہی،تھوڑی سی غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز نے رنز کیے،ابھی میچ کا رزلٹ نہیں نکلا،دوسری اننگز میں غلطیوں پر قابو پا کر ویسٹ انڈیز کو کم سکور پر آؤٹ کرکے کم بیک کریں گے۔
کم دنوں میں میچ رزلٹ آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب پانچ دن کے کھیل کے بعد ٹیسٹ میچ کا رزلٹ نہیں نکلتا تو لوگ کہتے ہیں کہ ڈرا کیوں ہو گیا؟اب رزلٹ نکل رہا ہے اور ہم جیت رہے ہیں،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میچ کتنے دن میں ختم ہو رہا،یہ بات زیادہ اہم ہے کہ ہم جیت رہے ہیں۔نعمان علی نے کہا کہ میں اپنی ہیٹریک اپنے والدین اور بیٹیوں کے نام کرتا ہوں ۔








