آسٹریلیا ویمن نے انگلینڈ ویمن کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کر لیا

ایڈیلیڈ۔25جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں انگلینڈ ویمن کو 72 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے ۔ بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز …

ایڈیلیڈ۔25جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں انگلینڈ ویمن کو 72 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے ۔

بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل تھے ۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ ہیتھر نائٹ 40 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔ جارجیا واریحام نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ بیتھ مونی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔