34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل یوتھ کونسل کی حلف برداری کی تقریب منگل کو ہو گی

نیشنل یوتھ کونسل کی حلف برداری کی تقریب منگل کو ہو گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل یوتھ کونسل کے سیکرٹری نے اراکین کو ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا گیا۔انہوں نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین کو ان کے فرائض کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر دولت مشترکہ سیکرٹریٹ لندن کے رکن سوشیل رام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بانی اراکین میں شامل ہے اور عالمی سطح پر نوجوانوں کی ترقی اوران کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،56ممالک اس تنظیم کے رکن ہیں،یہ نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین کی صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ وہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے کس طرح اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

یو این ایف پی اے کے نمائندہ فضا مظہر نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلئے اقدامات پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین کو نوجوانوں کو بااختیار بنانےکےلئے اقدامات پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ نیشنل یوتھ کونسل میرٹ پر تشکیل دی گئی ہے، ملک سے 100 اور اوورسیز سے 13 نوجوان منتخب کئے گئے، یہ وزیراعظم کا یوتھ ایڈوائزری بورڈ ہے جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلئے پالیسی سازی میں اہم مشاورت فراہم کرے گا۔ نیشنل یوتھ کونسل کی حلف برداری کی تقریب منگل (کل)کو ہو گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552148

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں