31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںریجنل پولیس آفس سرگودھا میں کھلی کچہری کا انعقاد

ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں کھلی کچہری کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 27 جنوری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ریجن بھر سے آنے والے شہریوں سے اُنہوں نے ملاقات کی اوران کے مسائل دریافت کیے اور درخواستوں کی سماعت کی۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو تمام درخواستوں پر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔آر پی او نے کہاکہ پولیس کا فرضِ عین ہے کہ وہ عوام کی دادرسی کرے اورانکو تحفظ فراہم کرے ۔

سرگودھا پولیس اپنے اس فرض کو احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ آرپی اونے کہاکہ میرے دروازے ہروقت آپ عوام کے لیے کھلے ہیں ، آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو مجھے فوری اطلاع کریں آپ کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا ضیااللہ خان، ایس پی آر آئی بی محمد یعقوب، تمام سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز، تھانہ جات کے ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552157

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں