31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںتعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے،صدر پیپلز سوشل ویلفیئر...

تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے،صدر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا

- Advertisement -

سرگودھاـ 27 جنوری (اے پی پی):پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سمینار کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد امن اور ترقی کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل آف این جی اوز،صدر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا عبدالمنان چوہدری نے سمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کی خوشحالی اور ترقی کی ضامن ہے، تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اسی لئے اسلام میں حصول علم کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے دنیا میں اپنا نام تعلیم کی مدد سے بنایا، انہوں نے ہمیشہ تعلیم اور تحقیق کو زیادہ اہمیت دی یہی ان ممالک کی ترقی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس موقع پر نائب صدر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی مریم مان، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فرمان اللہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ بچوں کو سکول بھیجنے کی بجائے انہیں اپنے ساتھ کوئی کام سکھانے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ وہ ان کا دست راست بن سکیں۔ہمارے اکثر علاقوں میں آج بھی لڑکے اور لڑکیوں میں فرق رکھا جاتا ہے اور یہی فرق ان کی تعلیم میں بھی روا ہوتا ہے۔ اس طرح کی صورتحال دیہی علاقوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔تقریب کے اختتام پر تعلیم کے لیے خدمات سرانجام دینے والی شخصیات میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552164

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں