لاہور۔27جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے خلاف چار مقدمات میں بریت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے دائر درخواست خارج کردی، رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست کے ساتھ تصدیق دستاویزات منسلک نہیں ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،شبلی فراز کی جانب سے ان کے وکیل آصف شہزاد ساہی نے درخواست دائر کی اور موقف اپنایا کہ شبلی فراز کے خلاف جھوٹا مقدمات درج کئے گئے،درج مقدمات میں شواہد موجود نہیں ہیں،استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو چاروں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے،دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایاکہ جسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراض کردیا ہے، رجسٹرار آفس نے قرار دیاکہ درخواست کے ساتھ تصدیق دستاویزات منسلک نہیں ہیں،عدالت نے شبلی فراز کے چار مقدمات میں بریت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552175