26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںاوپن یونیورسٹی میں ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب ’’آسماں در آسماں ‘‘کی...

اوپن یونیورسٹی میں ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب ’’آسماں در آسماں ‘‘کی تقریب رونمائی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب ’’آسماں درآسماں ‘‘کی تقریب رونمائی گزشتہ ورز منعقد ہوئی۔ کتاب میں برصغیر کے ان فنکاروں کی کہانیاں ہیں جنہیں تقسیم کی لہر سرحد پار لے گئی۔ کتاب میں 45نامور شخصیات کی زندگی سے جڑے وہ لمحات و واقعات ہیں جن کی منظر کشی مصنف نے بخوبی بیاں کی ہے۔

تقریب میں وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، چیئرپرسن اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر نجیہ عارف، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، شاعر و کالم نگار حارث خلیق اور ادیب و صحافی رئوف کلاسرا نے کتاب کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے۔مقررین نے کہا کہ یہ کتاب خطے کی سماجی تاریخ کا مجموعہ ہے اور یہ فن شعر و ادب کے تمام نگینوں سے آراستہ ہے۔ہجرت کا غم انسانی زندگیوں پر بہت منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور اس کا کرب نسلوں تک منتقل ہوتا ہے جو کتاب کا ہر صفحہ بخوبی بیان کررہا ہے۔قیام پاکستان کی تقسیم سیاسی عمل تھا مگر مٹی سے محبت قائم رہتی ہے اور چاہے جتنی بھی دوری ہو دونوں ممالک میں محبت کا رشتہ برقرار ہے۔

- Advertisement -

یہ کتاب معاشرے کے لئے اہم کردار اور سنگ میل ثابت ہوگی تاکہ مٹی سے محبت کا اسلوب نئی نسلوں میں منتقل ہوسکے۔ اس موقع پر اس کتاب کے دوسرے والیوم کی اشاعت کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا جس میں ان شخصیات کا ذکر نمایاں ہوگا جو تقسیم کے بعد ہندوستان چلے گئے۔کتاب میں مصور احمد حبیب کے خاکے مرکز نگاہ رہے اور قارئین سے اس کاوش پر داد وصول کی۔ یہ تقریب شعبہ اردو اور ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جبکہ شعبہ اردو کے چیئرمین ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، پرنسپل افسران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552217

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں