26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسداد گداگری مہم کو نتیجہ خیز بنائیں،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)فیصل آباد

انسداد گداگری مہم کو نتیجہ خیز بنائیں،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)فیصل آباد

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)فیصل آباد ندیم ناصرنے ہدایت کی ہے کہ انسداد گداگری مہم کو نتیجہ خیز بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بھکاریوں کے خلاف مقدمے درج کرائیں اور ان کے شناختی کارڈ سے ایڈریس لے کر ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔انسداد گداگری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ان کے ٹھیکیداروں کو بھی گرفت میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ بھکاری بچوں کو چائلڈپروٹیکشن بھجوائیں اور سڑک کنارے صدقہ کا گوشت بیچنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں۔ڈپٹی کمشنر نے پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552266

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں