22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ مریم نواز کی کوششوں سے کسان کو خوشحال بنایا جارہا...

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کوششوں سے کسان کو خوشحال بنایا جارہا ہے ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 27 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اورفوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسان ملکی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت کسان کی خوشحالی کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کے لئے کوشاں ہے۔ کھادوں اور زرعی ادویات کی صنعتوں کی ترقی کسان کی ترقی سے منسلک ہے اس لئے صنعتی ادارے ایگرو فرٹیلائزر کی طرح کسان کی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کر اقدامات کریں۔ سی ای او اینگرو فرٹیلائزر علی راٹھور،سید ظہیر مہدی، عاطف محمد علی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا احمد عتیق انور کے ہمراہ مریدکے میں ‘اینگرو مرکز’کے افتتاح کے بعد پروقار تقریب کے دوران اپنے خطاب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ سابق حکومت کی نااہلی کے باعث صنعتی اداروں میں کھاد کی پوری پیداوار کا عمل بندتھا جس وجہ سے کسان کو مہنگی اور غیر معیاری کھادیں مل رہی تھیں۔

حکومت کو پچھلے سال 140 ملین ڈالر کی کھادیں امپورٹ کرنا پڑیں جس سے ملکی زرمبادلہ کا نقصان ہوا مگر وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدائت پر صنعتوں کے مسائل حل کئے گئے جس کی بدولت اس سال پاکستان نے ایک کلو گرام کھاد بھی امپورٹ نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ کھادوں کی شارٹیج کے باعث کسان کو نہ صرف مہنگی کھادیں ملتی تھیں بلکہ جعلی اور غیر معیاری کھادوں سے کسان کی فصل بھی نقصان کا شکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘اینگرو مرکز’سے رجسٹرڈ کسانوں کو قریب ترین مقامات سے فیکٹری ریٹ پر معیاری کھادیں دستیاب ہوں گی اور ماہرین کی مشاورت اور زمین کے تجزیہ کے ذریعے ان کی فی ایکٹر پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا،

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں کسان 80من فی ایکٹر تک پیداوار حاصل کر رہا ہے مگر ہمارا کسان آج بھی30من فی ایکٹرپیداوار تک محدود ہے جس سے اسے بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان کے60من فی ایکٹر پیدوار سے اس کی آمد ن دگنا ہو گی اور وہ مزید خوشحال ہو گا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور لیزر لیولر کے ذریعے زراعت کو ترقی دی اور مزید اقدامات کے ذریعے کسان کو خوشحال بنایا جا رہا ہے،اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزر کے جنرل مینجر ،علاقہ بھر کے معروف کاشتکار، زمیندار اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552402

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں