یاسین ملک کی پارٹی رہنماءکے گھر پر پولیس کے چھاپوں کی مذمت

125

سرینگر۔ 17 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بھارتی پولیس کی طرف سے پارٹی رہنماءخضرمحمد دھوبی کی سوپور میں رہائش گاہ پر پولیس کے مسلسل چھاپوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پولیس نے خضر محمد کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر مسلسل چھاپے مار رہی ہے اور گزشتہ شب پولیس ان کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے کا بھی پوچھ رہی تھی