38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںسرکاری ملازمین کے لئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا سختی سے ممنوع...

سرکاری ملازمین کے لئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا سختی سے ممنوع ہے، سیکرٹری صحت گلگت بلتستان

- Advertisement -

گلگت۔28جنوری (اے پی پی):سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے محکمہ صحت کے ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے اور انہیں اپنی توجہ مکمل طور پر مریضوں کے علاج و معالجے پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

آصف اللہ خان نے کہا کہ اگر کوئی ملازم سیاست میں دلچسپی رکھتا ہے اور عوامی خدمت کے اس طریقے کو اپنانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ پہلے سرکاری ملازمت سے مستعفی ہو، کیونکہ سرکاری ملازمین کے لئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا قوانین کے مطابق سختی سے ممنوع ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی صلاحیتیں صرف اور صرف مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج میں صرف کریں۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے انہوں نے افسران و ملازمین کو اس ہدایت نامے پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552699

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں