23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او مانسہرہ نے ہزارہ بھر میں تقریری مقابلوں میں نمایاں...

ڈی پی او مانسہرہ نے ہزارہ بھر میں تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی کنیز فاطمہ کو اعزازی شیلڈ و نقد انعام سے نوازا

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 28 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ہزارہ بھر میں تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی بچی کنیز فاطمہ کو اعزازی شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او نے ہزارہ بھر میں تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے اور ضلع مانسہرہ کا نام روشن کرنے والی ننھی بچی کنیز فاطمہ خٹک کو اس کے والد کے ہمراہ اپنے دفتر بلالیا، ننھی بچی کی حوصلہ افزائی کے لئے مانسہرہ پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی اور نقد انعام سے بھی نوازا۔ ملاقات کے موقع پر ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ اتنی چھوٹی سی عمر میں ضلع کا نام روشن کرنے کا سہرا آپ اور آپ کے والدین کے سر جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ہمارا اور پورے ضلع مانسہرہ کا فخر ہو، ہمیں آپ پر فخر ہے کہ اتنی چھوٹی سی عمر میں ضلع کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ڈی پی او نے آخر میں بچی کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552701

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں