- Advertisement -
لاہور۔28جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔گورنر پنجاب نے چوہدری لطیف اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آپ حملے میں محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلدگرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552977
- Advertisement -