26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر چمن کی سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر چمن کی سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز بلوچ، انچارج رسالدار گوہرخان اور لیویز فورس نے چمن کوئٹہ شاہراہ پرامن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر مشتبہ افراد سے تفتیش اور جامع تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے علاقے میں گشت کے علاوہ شاہراہ پر قائم گڑنگ جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافروں کی سفری دستاویزات وغیرہ بھی چیک کیں۔ اے سی چمن نے کہا کہ منشیات فروشوں جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کیخلاف گیراتنگ کرنے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553027

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں