اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کی زیر صدارت سکولوں میں تعمیر ہونے والے کلاس رومز سکیموں سے متعلق میٹنگ

78
طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے لئے پرعزم ہے، ترجمان افغان وزارت تعلیم

کوہستان لوئر۔ 29 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فدا الکریم کی زیرِ صدارت سپائر پراجیکٹ کے تحت مختلف سکولوں میں تعمیر ہونے والے ایڈیشنل کلاس رومز اور واٹر سینی ٹیشن سکیموں سے متعلق جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس موقع پر متعلقہ اہلکار، کنسلٹنٹ، پی ٹی سی چیئرمین اور ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کوہستان لوئر نے تمام سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔