21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںشیخوپورہ ،تاجروں وصنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں...

شیخوپورہ ،تاجروں وصنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 29 جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے صنعت کاروں اور تاجروں کے وفاقی حکومت سے متعلق اور مقامی تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ وہ گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں شیخوپورہ چیمبر اف کامرس کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کے وفد کی قیادت جناب منظور الحق گروپ ہیڈ نے کی جبکہ وفد میں شیخوپورہ کی ممتاز شخصیات شامل تھیں۔

جن میں ایوان کے صدر چوہدری عارف حسین ،سابق صدر طارق اقبال مغل، مزین منظور، اراکین مجلس عاملہ عثمان عارف ،علی عارف، محمد عمیر ،چودری حمزہ عارف ،سید مجاہد ممتاز، انوار ارشد اور مس فاطمہ نظیر نے بھی شرکت کی۔سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے آئی پی پی کے مسائل حل کروا دیے ہیں جس سے صنعت کاروں کو مستقبل میں سستی اور وافر بجلی مہیا ہوگی ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا ہم گیس اور بجلی کی شکایات کے ازالے کے لیےاعلی حکام سے آپ کی جلد ملاقات کرائیں گے، تاکہ بجلی اور گیس سے متعلق شہریوں کے مسائل حل ہوں۔ گورنر پنجاب نے صنعت کاروں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کا دورہ کریں گے اور مقامی لوگوں سے مل کر ان کے مسائل کو بھی حل کرائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553327

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں