23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںکایا یوتھ سمٹ کے دوران نوجوانوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں...

کایا یوتھ سمٹ کے دوران نوجوانوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں بین الاقوامی نوجوان رہنمائوں اور نیشنل یوتھ کونسل ممبران میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے استعداد کار سے متعلق سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس(کایا )یوتھ سمٹ 2025 کے دوران نوجوانوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں بین الاقوامی نوجوان رہنمائوں اور نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے استعداد کار سے متعلق ایک سیشن منعقد ہوا۔

کامن ویلتھ سیکرٹریٹ وفد کی سربراہ لین رابنسن نے بدھ کو سیشن کی صدارت کی۔سیشن کا مقصد نوجوانوں کی مصروفیت اور ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ایونٹ کا آغاز ایک انٹرایکٹو سرگرمی سے ہوا جہاں گروپوں میں تقسیم ہونے والے شرکاء نے دولت مشترکہ کی تاریخ، جغرافیہ اور ساخت کے بارے میں سوالات کے جوابات دیئے۔رابنسن نے نوجوانوں کی ترقی کے کلیدی طریقوں کو متعارف کرایا جس میں نوجوانوں کی ترقی ، ایکویٹی اور ویلفیئر اور اثاثہ پر مبنی بااختیار بنانے کے ماڈل شامل ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے کام کی تعریف کی۔

- Advertisement -

انہوں نے 1970 کی دہائی سے لے کر اب تک کے نوجوانوں کے کام کا ایک تاریخی جائزہ بھی پیش کیا جس میں جاری چیلنجز جیسا کہ پیشہ کے طور پر باضابطہ شناخت کا فقدان، قابلیت کے محدود راستے، نوجوانوں کے کام کی مشق کی ناکافی نگرانی، نوجوانوں کی خدمات میں ناکافی سرمایہ کاری ہیں۔

انہوں نے کامن ویلتھ کی کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا جس میں 14,000 سے زیادہ نوجوانوں کے کارکنوں کی تربیت، نوجوانوں کی وزارتوں اور نیٹ ورکس کا قیام اور نوجوانوں کی ترقی کی پیشرفت کی پیمائش کے لیے فریم ورک تیار کرنا شامل ہے۔ انہوں نے 2024-26 کے لیے قویہ بورڈ آف ٹرسٹیز اور مستقبل میں نوجوانوں کے لیے کام کےاقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553451

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں