راولپنڈی۔29جنوری (اے پی پی):راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے زیر اہتمام بینک روڈ صدر میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد واک کا انعقاد کیا گیا ۔اراکین قومی اسمبلی حنیف عباسی،دانیال چوہدری، ملک ابرار،آ ئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، سی ای اوراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی،پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر احمد نواز، وائس پریذیڈ نٹ ملک منیراحمد، سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید، ایڈیشل سی ای اوزراجہ حیدر شجاع،نوید نواز نول،ڈپٹی سی ای او ناصرکمال اورمنتخب ممبرزسمیت سول سوسائٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔واک کا مقصد صدر بینک روڈ پر شاپنگ اور چہل قدمی کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے ۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے منصو بہ سے صاف ستھرا ماحول،صفائی،الیکٹرک وین،ایگزیکٹو واش روم سمیت دیگر سہولیات سے آنے والے شہری خوب محظوظ ہو رہے ہیں ،واک کا مقصد صدر بینک روڈ پر آنے والے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے ۔صدر بینک روڈ انڈر گراؤنڈ کیبلنگ اینڈ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے بعد ایک نیا منظر پیش کرنے لگا صدر بینک روڈ پر آنے والے شہریوں کیلئے خوبصورت ڈیزائن آرٹ ورک میں بنی فری الیکٹرک شٹل سروس کا بھی آغاز کیا گیا ہے ۔
واک کنٹونمنٹ بورڈ کے تاریخی پراجیکٹ کو شہریوں کی جانب سے خوب سراہاگیا۔ صدر بینک روڈ پر بجلی سسٹم کو انڈر گراؤنڈ اور واکنگ سٹریٹ بننے کے بعد شہریوں کی چہل قدمی اور پُرسکون ماحول میسر ہے ،اس کامیاب پراجیکٹ کے بعد صدر بینک روڈ ایک نئے روپ میں ابھرکرسامنے آیا ،بینک روڈ پر آنے والے شہریوں کے بیٹھنے کیلئے بنچز بھی رکھے گئے ہیں ،شہری خریداری کے ساتھ ساتھ صاف ماحول میں واک کے ساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں ،صدر میں گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بڑی جگہیں بھی مختص کی گئی ہیں تاکہ شہری باآسانی گاڑیاں پارک کر سکیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے حنیف عباسی کاکہناتھاکہ کہ پراجیکٹ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا عوام کو تحفہ ہے واکنگ سٹریٹ سے خواتین کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی ۔
ایم این اے بیرسٹر دانیا ل چوہدری کا کہناتھا کہ یہ ملک کا پہلامنصوبہ ہے جہاں بجلی کی تاروں کو انڈ ر گر اؤنڈ کیاگیا ۔کنٹونمنٹ بورڈ نے انتھک کوشش سے اس منصوبے کو شروع کیاتھا ،اس منصوبے سے تاجر اورعوام دونوں مستفید ہوں گئے ،مستقبل میں یہاں فوڈ سٹر یٹ بنائی جائے گی اورکتابوں کابازار بھی لگایاجائے گا۔سیدعلی عرفان رضو ی نے کہا کہ بینک روڈ کی ٹرانسفارمیشن کا فیزوَن مکمل ہوگیاہے ،فیزوَن جس میں بجلی کی تاروں کو انڈر گر اؤنڈ کرنے کے ساتھ ساتھ بینک روڈکو ٹر یفک کے لئے آسان کیا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553507