18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی ڈی ڈبلیو پی نے میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی بلاک ڈی ایچ...

ڈی ڈی ڈبلیو پی نے میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی بلاک ڈی ایچ کیوہسپتال جھنگ کی تعمیرکی منظوری دے دی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 30 جنوری (اے پی پی):ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی بلاک ڈی ایچ کیوہسپتال جھنگ کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے جبکہ مٹو پور اور چینل 4 کے ڈرینج سسٹم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی 38 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوراور غیر ضروری پمپنگ اور بجلی کی بچت کیلئے مختلف مقامات سے ڈسپوزل اسٹیشنز کو ختم کرنے کیلئے 39 کروڑ روپے کی لاگت سے سکیم منظور کرلی گئی ہے نیز14کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل کمپلیکس چک جھمرہ کی تعمیرکامنصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔س سلسلہ میں کمشنر فیصل آبادمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرفیصل آبادکیپٹن(ر)ندیم نا صر، ڈائریکٹرڈویلپمنٹ نوید افتخار،واسا اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں 33 کروڑ روپے سے شاداب کالونی،محمد پورہ،بدر کالونی، دارالاحسان ٹاؤن، تلیہ والا سمیت جھنگ روڈ اور نڑوالا روڈ کی ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی اور9انچ کے20 سالہ پرانے بوسیدہ پائپس کو12انچ میں تبدیل کیا جائے گا۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو واسا کی سکیموں پر عملدرآمد کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی بہبود کی ترقیاتی سکیموں میں شفافیت کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی عمل کی مسلسل نگرانی کریں اورمنصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553772

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں