22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںعثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں 46سالہ ریکارڈ...

عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں 46سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

- Advertisement -

گال۔30جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اور کپتان سٹیو سمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 46 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔سری لنکا کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گال میں کھیلے جارہے ابتدائی ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ اور کپتان سٹیو سمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 266 رنز بنائے جو ایشیا کے میدانوں میں سب سے بڑا سکور ہے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں عثمان خواجہ کے 121 رنز اور سٹیو سمتھ کے 141 رنز شامل تھے۔

اس سے قبل، آسٹریلیا کی جانب سے ایلن بارڈر اور کم ہیوز نے سن 1979 میں چنائی میں بھارت کے خلاف تیسری وکٹ کی شراکت میں 222 رنز بنائے تھے۔اسی طرح تیسری وکٹ کی شراکت کے اعتبار سے سری لنکا میں یہ سب سے بڑا سکور بھی ہے۔ اس سے قبل، ایڈم گلکرسٹ اور ڈیمین مارٹن نے سن 2004 میں سری لنکا کے گراؤنڈ کینڈی میں تیسری وکٹ کی شراکت میں 200 رنز بنائے تھے۔سٹیو سمتھ اور مارنس لبوشین کی جوڑی نے بھی 2022 میں گال سٹیڈیم میں 134 رنز کی شراکت قائم تھی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553849

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں