سرگودھا ۔ 30 جنوری (اے پی پی):فیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 16 بجلی چوروں کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایس ای فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)سرگودھا ریجن کی ہدایت پرفیسکو ٹاسک فورس نے جمعرات کو ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16 بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔
فیسکو ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کی ٹیم نے ضلع کے مختلف علاقوں چک 100شمامی ، شاہین آباد، چوکی بھاگٹ ، قینچی موڑ و دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث 16 ملزمان کو پکڑا لیا۔ ملزمان کی شناخت نعیم، سلیم، شوکت، رفاقت، رفیق، رمضان، شمشاد، فرزند، طلحہ، ثقلین اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فیسکو ٹاسک فورس نے متعلقہ تھنہ جات میں ان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے ہیں مزید کارروائی جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553863