34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںتعلیمی اداروں میں میوزک، کلچر اور فلم کی تعلیم کو فروغ دینے...

تعلیمی اداروں میں میوزک، کلچر اور فلم کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، خالد مقبول صدیقی

- Advertisement -

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی آکر معلوم ہوا کہ حالات ایسے نہیں کہ ہم میوزک، کلچر یاسینما پر بات نہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے طلبا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام برٹش کونسل و دیگر اداروں کے اشتراک سے لاہور میں سنیما ءکے سو سال مکمل ہونے پرپہلی تین روزہ بین الاقوامی کری ایٹو آرٹس کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مقبول صدیقی نے کہا کہ تبدیلی صرف کھوکھلے نعروں یا وعدوں سے نہیں آئے گی بلکہ سب کو مل کر ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ایک عام آدمی اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ سکے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی، معروف ہدایتکار سید نور، چیئرمین شعبہ گرافک ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد، فیکلٹی ممبران اور طلبا طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

- Advertisement -

اپنے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے درودیوار کے ساتھ کئی بار گزر ہوا ہے لیکن آج آپ لوگوں کے سامنے بات کرتے ہوئے خوشی اور فخر محسوس ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے نوجوان پارلیمنٹ میں پہنچیں گے تو پاکستان میں انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بسوں سے لٹک کراور ٹیوشن پڑھا کرگزارا کرنیوالے افراد ہی ملکی مسائل کو سمجھتے ہیں اور حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسان کی نمائندگی جاگیردار، مزدور کی نمائندگی سرمایہ داراور میری اور آپ کی نمائندگی خاندان کررہے ہیں جو ایک المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کا ڈگری مکمل کرنا صرف ایک سنگِ میل ہے جب کہ ہم سب کی منزل یا مقصد ایک ہی ہونا چاہیے جس کیلئے پاکستان معرض وجود میں آیاتھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553964

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں