26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںسعودی حکومت کی پاکستان کے زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پیداوار...

سعودی حکومت کی پاکستان کے زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ، سعودی حکومت اور کنگ سلمان ریلیف مرکز کی پاکستانی عوام کیلئے امدادی معاونت پر شکر گزار ہیں ، رانا تنویر حسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور پائیدار ترقی کو فروغ ملا ہے ،سعودی حکومت اور کنگ سلمان ریلیف مرکز کی پاکستانی عوام کے لئے امدادی معاونت پر شکر گزار ہیں ،سعودی عرب پاکستان کی زرعی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ،جدید کاشتکاری، آبپاشی نظام اور غذائی تحفظ کے فروغ میں مدد فراہم کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگ سلمان ریلیف شیلٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کے آج کی تقریب پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور مثالی تعلقات میں ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے جو دونوں ممالک کے انسانی ہمدردی اور ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اور کنگ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز ( کے ایس ریلیف ) کی پاکستانی عوام کے لئے مسلسل امدادی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

- Advertisement -

تقریب کے دوران کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے مستحقین میں امدادی اشیاء اور موسم سرما کی کٹس تقسیم کی گئیں تاکہ ضرورت مند افراد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے قدرتی آفات کے دوران غربت میں کمی لانے اور غذائی عدم تحفظ کے خلاف کنگ سلیمان ریلیف سنٹر کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی سرمایہ کاری نے پاکستان میں زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا اور جدید کاشتکاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کنگ سلمان ریلیف سنٹر ملک کے صحت، تعلیم کے شعبوں سمیت معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی میں سعودی عرب کا تعاون ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کے سال 2023 میں کنگ سلیمان ریلیف کی طرف سے دنیا بھر میں 110 ملین خوراک فراہم کی گئی جس کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے لئے مختص تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب بھوک کے خاتمے اور عالمی انسانی ہمدردی کی کاوشوں میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقی کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554049

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں