بھاولپور۔ 01 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور نے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں ریونیو عوامی خدمت سروس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ریونیو عوامی خدمت سروس میں محکمہ ریونیو کے افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ
ریونیو افسران لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس موقع پر سائلین کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں پرفوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ریونیو عوامی خدمت سروس میں انتقالات کا اجراء، معائنہ ریکارڈ،فرد کا اجراء، درستگی ریکارڈ اور دیگر ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے گئے۔