25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںسیکرٹری زراعت کی زیر صدارت آبپاش اور بارانی علاقوں میں گندم کی...

سیکرٹری زراعت کی زیر صدارت آبپاش اور بارانی علاقوں میں گندم کی ایڈوائزری کی تیاری بارے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔2فروری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں گندم کی فصل کی ایڈوائزری کی تیاری بارے ایگریکلچر ہاوس لاہور میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں آبپاشی اور بارانی علاقوں میں گندم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ماہرین کی سفارشات کے مطابق ایڈوائزری تیار کی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ آبپاش و بارانی گندم کے لیے الگ الگ ایڈوائزری تیار کی گئی ہے۔

کاشتکاروں کو ایڈوائزری کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر گندم کے کاشتکاروں کو ایڈوائزری کی فراہمی جاری کی گئی ہے۔گندم کی فصل کے بہترین نگہداشتی امور بارے راہنمائی کے لیے محکمہ زراعت کی فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

آبپاش علاقوں میں نہری پانی کی جلد فراہمی بارے محکمہ انہار کے حکام سے خصوصی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ گندم کی فصل کو بر وقت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید ، نوید عصمت کاہلوں اور ڈاکٹر عبدالقیوم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555080

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں