25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںملن ایگرو سیڈ کمپنی کی جانب سے زراعت کی ترقی اور مرچ...

ملن ایگرو سیڈ کمپنی کی جانب سے زراعت کی ترقی اور مرچ کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے سیمینار

- Advertisement -

عمرکوٹ۔ 02 فروری (اے پی پی):ملک کی معروف سیڈ کمپنی ملن ایگرو سیڈ کمپنی کی جانب سے زراعت کی ترقی اور مرچ کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے عمرکوٹ کے الفتح میرج ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں ملن ایگرو سیڈ کمپنی کے ڈائریکٹر خالد رشید،ڈائریکٹر وقاص آرائیں،آر ایس ایم ساجد جٹ،زونل منیجر عمران بلوچ،ایریا منیجر عطاء اللہ چانڈیو جبکہ آبادگاروں ملک محمد چانڈیو،حاجی وارث داندل،شاہ بیگ چانڈیو سمیت ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے ملن ایگرو سیڈ کمپنی کے ڈائریکٹر خالد رشید،انیس ،وقاص آرائیں، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے

- Advertisement -

،زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں شدید متاثر ہوا ہے،ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ زراعت کے شعبے سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں کاشتکاروں کو تربیت دینا ہوگی اور زراعت کو جدید بنانے کیلئے کام کرنا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ترقی کیلئے تحقیق شدہ اعلیٰ کوالٹی کے بیج کا استعمال پیداوار میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ، ملن ایگرو سیڈ گزشتہ کئی سالوں سے زراعت کی ترقی،امراض سے پاک اور اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555101

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں