ٹوکیو۔3فروری (اے پی پی):جاپان کی خلائی ایجنسی نے نیویگیشن سیٹلائٹ کو ایچ تھری راکٹ کے ذریعے کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے، جس کا مقصد ملک کے لئے زیادہ درست پوزیشننگ کا ایک خودمختار نظام تیار کرنا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ایچ تھری راکٹ کو جاپان کے جنوب مغربی جزیرے پر واقع تانیگاشیما سپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا۔لانچنگ کا عمل مکمل طور پر منصوبے کے مطابق ہوا اور اڑان کے 29 منٹ بعد سیٹلائٹ کامیابی سے راکٹ سے علیحدہ ہو گیا۔
جاپان کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایجنسی کے مطابق جاپان دو مزید نیویگیشن سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے بعد مارچ 2026 تک جاپان کا نیویگیشن سسٹم7سیٹلائٹس پر مشتمل ہوگا۔ اس سے جاپان کو زیادہ درست گلوبل پوزیشننگ سروس فراہم کرنے میں مدد ملے گی، اور وہ غیر ملکی نظام پر انحصار کیے بغیر کام کر سکے گا۔جاپان کا طویل المدتی منصوبہ 2030 کی دہائی کے اواخر تک 11 سیٹلائٹس پر مشتمل نیویگیشن نیٹ ورک بنانے کا ہے، جو اسے مزید خود مختار اور جدید بنائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555215