23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںایبٹ آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم 24 گھنٹوں...

ایبٹ آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 03 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایس او سکندرآباد بلال خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناصر ولد اسحاق سکنہ حویلیاں حال نڑیاں کو قتل کر نے والے نامزد ملزم ابرہیم ولد ریاست سکنہ نملی میرا حال گرگہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف زیرِ دفعات 302/311 Ppc کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555218

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں