اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر 2.055 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کےذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر تھا۔
24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.052 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.37 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.680 ڈالر تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.983 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کےذخائر میں 73 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555261