25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122فیصل آباد کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122فیصل آباد کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 03 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 13185 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 12373 افراد کو مدد فراہم کی۔ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ جنوری میں فیصل آباد ریسکیو 1122کنٹرول روم کو 13185 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ ریسکیو ٹیموں نےموقع پرپہنچ کر 2773 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 8946 میڈیکل، 202 آگ لگنے، 238کرائم، 3 ڈوبنے، 5 عمارت گرنے اور 1018 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔ریسکیو ٹیموں نے 12373 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 5654 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 6050افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555358

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں