اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):سعودی عرب کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو363.96ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو328.23ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،
دسمبر 2024 میں سعودی عرب کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 60.54ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 57.85ملین ڈالراور دسمبر 2023میں 52.61ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو710.29ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 1.807ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا
جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات پر2.396ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،دسمبر2024میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 310.52ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جونومبرمیں 164.47ملین ڈالراوردسمبر2023میں 362.53ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں سعودی عرب سے درآمدات کامجموعی حجم 4.492ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555832