وزیر اعلی مریم نوازکشمیری حق خودارادیت پرعالمی برادری و بین الاقوامی میڈیا کو پیغام جاری کرینگی، عظمی بخاری

86

لاہور۔4فروری (اے پی پی):لبرٹی پر بلانے کا مقصد یہ ہے کہ پنجاب نہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 5 فروری کشمیر ڈے کو موثر انداز میں اجاگر کیا جارہا ہے ، مریم نوازکشمیری حق خودارادیت پرعالمی برادری و بین الاقوامی میڈیا کو پیغام جاری کرینگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے منگل کے روز لبرٹی مارکیٹ میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوے کیا، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا کہ کشمیر پر اس طرح بات نہیں ہوتی جس طرح ہونی چاہیئے،کشمیریوں کو جب تک حق خودارادیت نہیں مل جاتا، آزادی انجام تک نہیں پہنچتی تمام لوگ کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، بین الاقوامی میڈیا کو کشمیریوں کا خون اور آنسو نظر نہیں آتے،کشمیری اس وقت جیلوں میں قید ہیں ہمارے شہدا کشمیری بہن بھائی ہیں ان کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ہال یا کمرے میں نہیں بلکہ کھلی جگہ پرپر امن احتجاج کررہے ہیں تاکہ دنیا دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود کشمیری ہیں ان کے جذبات بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں تصاویر کے ذریعے پر امن طریقے سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورارد گرد کی بلڈنگ پر لائٹنگ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کریں گے ، ہر کشمیری کی امید زندہ ہے اس لئے ایسے ایونٹ کو منانے کا مقصد دنیا اور انٹرنیشنل میڈیا کو بتانا ہے کہ کشمیر آج بھی لہو لہو ہے ظلم ہو رہے ہیں توجہ ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ نام نہاد چیمپئن کشمیریوں کے حق میں پندرہ منٹ دھوپ میں چشمے لگاکر احتجاج کرکے واپس چلے جاتے تھے،

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کو نوازشریف کے علاوہ کسی نے دنیا کے سامنے موثر انداز میں نہیں اٹھایا،وزیر اعلی مریم نواز خود لبرٹی چوک پر (کل)5فروری کو خطاب کریں گی،لبرٹی سے اٹھنے والی آواز ہرایوان تک پہنچے گی،ہر ایک سیاسی جماعت کو اپنے اپنے گریبان میں جھانکنا ہے،عوامی احتجاج حکومت کروا رہی ہے ن لیگ کا کریڈٹ ہے کشمیریوں کو مانتے ہیں حق خود ارادیت پر ان کے ساتھ ہیں سفارتی سطح پر جو ہو سکا کریں گے۔، انہوں نے کہاکہ کشمیرکے مقدمے کو نوازشریف نے عالمی پلیٹ فارم پر اٹھایا تھا اور آج وزیر اعلی مریم نوازمسئلہ کشمیر پرآواز بلند کرینگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ سب سے بہتر نوازشریف نے لڑا ہے۔