ابوظہبی۔3ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے ساتھ دارفور کے المناک سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات آزمائش کی اس گھڑی میں سوڈان کے ساتھ کھڑا ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے علاقے دارفور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت اور جبل مرہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع تاراسین …
متحدہ عرب امارات کا سوڈان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، دارفور کے المناک سانحہ پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
ابوظہبی۔3ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے ساتھ دارفور کے المناک سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات آزمائش کی اس گھڑی میں سوڈان کے ساتھ کھڑا ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے علاقے دارفور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت اور جبل مرہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع تاراسین نامی گاؤں کی مکمل تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین، متاثرہ خاندانوں اور سوڈانی قوم سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ وزارت نے اس افسوسناک موقع پر سوڈانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات آزمائش کی اس گھڑی میں سوڈانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔








