کاشتکار مکئی کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں ،زرعی ماہرین

259

فیصل آباد۔مئی 19 (اے پی پی) :ماہرین زراعت نے کہاہے کہسست تیلا ، چست تیلا، امریکن سنڈی ،گڑووں کی سنڈی ، لشکری سنڈی بہاریہ مکئی کی فصل پرحملہ آور ہو کر شدید نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذا کاشتکار فصل کو بیماریوں اور کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات یقینی بنائیں ۔ انہوںنے کہا کہ چست تیلا اور سست تیلا پودے کے پتوں سے رس چوستے ہیں جس سے پتوں پر سفید نشان بن جاتے ہیں اور پتے خشک ہو جاتے ہیں