کشمیر کی آزادی اور خود مختاری کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق ہے ،آغا ظہیر عباس شیرازی

126

نمائندہ۔ 06 فروری (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی آزادی اور خود مختاری کشمیریوں کا وہ حق ہے جس کی جدوجہد کئی دہائیوں سے جاری ہے، پاکستانی قوم اس جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ جنگ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے گزشتہ روز پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں مری کے سینئر مذہبی رہنما مولاناقاری سیف اللہ سیفی نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے دعا کرائی اور ریلی سے خطاب کیا ۔

شمیریوں پر ہونے والے بھارتی فوج کے ظلم وبربریت پر مبنی ڈاکیومنڑی بھی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں دکھائی گئی، اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمری آصف امین اعوان، چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی،مسلم لیگ ضلع مری کے صدراجہ دفتر عباسی،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مری مرزاسہیل بیگ،ریجنل مینجر ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ معظم نذیر، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول عطاء رحمن،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمد امین لغاری،نائب صدر انجمن تاجران زاہداسماعیل، منیر عباسی،طفیل عباسی،کے علاوہ میڈیا کے اہلکار اور فیملیز نے ریلی میں شرکت کر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔