34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے مابین دوستانہ...

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد

- Advertisement -

ملتان ۔ 07 فروری (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ۔کرکٹ میچ کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں کیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں پر مشتمل دو ٹیموں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین 10 اورز کا کرکٹ میچ کروایا گیا ۔

پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے جواب میں پاکستان وائٹ نے 74 رنز کے تعاقب میں 9 ویں اوور میں 66 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان گرین نے 8 رنز کی برتری سے فتح اپنے نام کی ۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر نے کہا کہ ادارے میں رہائش پذیر بچوں کے لئے کرکٹ میچ کے انعقاد کا مقصد ادارے میں رہائش پذیر بچوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ بچوں کی شخصیت میں مثبت پہلو اجاگر ہو۔اس موقع پر سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557055

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں