34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کینٹ ایریا میں پولیو ٹیموں کے...

ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کینٹ ایریا میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ مختلف گھروں کا دورہ، بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 07 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد شمیم اللہ خان نے کینٹ ایریا میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ مختلف گھروں کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

دورے کے دوران انہوں نے پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے والدین سے ملاقات کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پولیو کے قطروں کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

- Advertisement -

تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ٹیموں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تا کہ آپ کے بچے پولیو جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557059

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں