26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس نے 126عدد قیمتی چوری و گمشدہ موبائل فون ریکور کر...

سیالکوٹ پولیس نے 126عدد قیمتی چوری و گمشدہ موبائل فون ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے

- Advertisement -

سیالکوٹ۔8فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ماہ جنوری کے دوران E-gadget موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے 126عدد قیمتی چوری و گمشدہ موبائل فون ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیالکوٹ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس ضمن میں ٹھوس و اہم اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہری اپنا موبائل فون چوری یا گم ہونے کی صورت میں قریبی پولیس اسٹیشن میں اپنے قومی شناختی کارڈ اور ای ایم آئی نمبر کے ساتھ رپورٹ کا اندراج لازمی کروائیں E-gadget کی مدد سے آپ کا موبائل فون ٹریس کر لیا جائے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557431

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں