26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلی مریم نوازنے پنجاب کی عوام کو ذہنی سکون وصاف ستھرا...

وزیر اعلی مریم نوازنے پنجاب کی عوام کو ذہنی سکون وصاف ستھرا ماحول دیاہے، عظمی بخاری

- Advertisement -

لاہور۔8فروری (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نوازنے پنجاب کی عوام کو ذہنی سکون اورصاف ستھرا ماحول دیاہے،نگہبان رمضان پیکج سے دس ہزار روپے کا پے آرڈر خاندانوں کو دیاجائے گا، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہو ئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 8فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ اور عوامی دلوں و دماغ میں زیادہ ہے کیونکہ اسے ملکی تعمیر و ترقی سے جوڑا جا رہا ہے،آٹھ فروری کے دن نے ملک کو تعمیر و ترقی دی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے نجات ملی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی حکومت نے پنجاب کی عوام کو ذہنی سکون، خوشحالی، مفت ادویات، اپنی چھت اپنا گھر ،گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اورتجاوزات ختم کرکے صاف ستھرا ماحول دیا،پنجاب کے بچوں کو لیپ ٹاپس ملے، عوام کو نئے ہسپتالز و سڑکیں ملیں ،چون ارب روپے کا بجلی ریلیف دیا، دھی رانی پروگرام شروع اور اقلیت کارڈ عوام کو دیئے گئے، کے پی، بلوچستان کے بچوں کیلئے وزیر اعلی مریم نواز نے سکالر شپ پروگرام شروع کئے ہیں،ہمارے بچوں کو پٹرول بم نہیں اور نہ ہی جیلیں چاہیں بلکہ انہیں لیپ ٹاپس اور علاج کے لئے مفت ادویات چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی ایک ایسی جماعت ہے

- Advertisement -

جس نے ساری زندگی رونا ہے اورغلط پالیسیوں کی بدولت اس کے ساتھ پاکستان کو بھی رونے پر مجبور کرتے ہیں،کبھی انہوں نے عدالتوں پر حملہ کیا،کبھی نو مئی تو کبھی دھمکیاں دنگا فساد کیا اور پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھوائے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ تھے، کے پی کے میں ریسکیو فائر بریگیڈ ملے، جلسہ جلوس کیلئے کرپشن کی لمبی داستان ملیں، کے پی کے میں بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو لیکن وہاں کرپشن ہو رہی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں افتتاح پر پاکستان کے لوگ خوش ہیں، پاکستان میں کرکٹ چیمپئن ٹرافی ہو ر ہی ہے ،دو بڑی ٹیمیں پاکستان آ گئی ہیں،دوبارہ میدان سجیں گے، ہاکی سٹیڈیم کو سیاست کیلئے استعمال کیا گیا حالانکہ سٹیڈیمز تو کھیلنے کیلئے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہر وقت یوم سیاہ مناتے ہیں،یوم انتشار و یوم سیاہ اس لیے منایا جا رہا ہے کیونکہ کارکردگی نہیں ، پی ٹی آ ئی نے صوابی میں جلسہ رکھا ہے جس کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال اور قوم کا پیسہ خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کے پی کے میں ایک بھی عوامی منصوبہ بتا دے جو انہوں نے شروع کیا ہو،گنڈا پور کو چیلنج کرتی ہوں کے پی کیلئے کیا کیا ہے، سکولز ،ہسپتالز اور کالجز کی نہ گفتہ بے حالت ہے، وہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ تقریروں پر لٹا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے بانی پی ٹی آئی کی عوام میں مقبولیت کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں، جب بھی وہ گرفتار ہوا اور اسے سزا ہو ئی تو ملک کسی بھی حصے سے ایک بندہ اس کے حق میں باہر نہیں نکلا،پنجاب میں بھی پی ٹی آئی نے کال دی تو لاہور کے کسی حلقہ میں بتائیں کتنے لوگ باہر نکلے، عوام نے اپنے طورپر احتجاج میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کے پی میں الیکشن درست ہوا لیکن اپوزیشن لیڈر عمر ایوب فارم سینتالیس پر سٹے لے کر بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ پی ٹی آ ئی کا چوری مینڈیٹ واپس کرو حالانکہ مینڈیٹ پی ٹی آ ئی نے دوسری جماعتوں کا چوری کیا ہے ، ایک چوری دوسری سینہ زوری۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے ایک سال کے دوران متعدد عوامی منصوبہ شروع کئے، پنجاب واحد مثالی صوبہ ہے جہاں منصوبے مکمل ہورہے ہیں،نگہبان رمضان پیکج سے دس ہزار روپے کا پے آرڈر خاندانوں کو دیاجائے گا،جس کیلئے رجسٹریشن پندرہ فروری تک ہوں گی،نگہبان رمضان پیکج گھروں پر عزت و احترام سے دیئے جائیں گے،وزیر اعلی کے پروگرام کسی ایک پارٹی کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بغض رکھنے والی جماعت کو پنجاب کی ترقی نظر نہیں آ رہی ،اللٰہ ان کے کان و آنکھ سلامت رکھیں تاکہ وہ ترقی دیکھ سکیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج پر عوام کو کیوں باہر نکالے گی، جب گلی محلہ وسیع اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہوں ، لوگ خوشحالی میں سفر کررہے ہوں،جہاں پاکستان کی بہتری ہو رہی ہو تو کیا اداروں کی تعمیر و ترقی کےخلاف تحریک انتشار نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی ماں اپنے بچوں کو فساد سے دور رکھنا چاہتی ہیں، کیا وہ کہیں گی کہ پولیس پر حملہ کرو، پٹرول بم مارو ،کسی کو گالی دو، اس سے بدتمیزی کرو،وزیر اعلی کا بچوں کے ساتھ ماں والا رویہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ نہیں کمی ہو رہی ہے، پہلے 38فیصد مہنگائی تھی جو اب چار فیصد پر آ گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557442

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں